جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا پاکستانی وزیر دفاع کے فلسطین بارے موقف کا خیر مقدم

ہفتہ 13-اگست-2022

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کےفلسطینیوں کی حمایت میں جرات مندانہ موقف پر پاکستانی قوم اور قیادت کوخراج تحسینپیش کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہناہے کہ خواجہ آصف کا بیان جس میںانہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے قابل تحسین ہے۔ حماس اور فلسطینی قومان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ترجمان نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی تحسین کیجس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب ملکوں کا نہیں بلکہ پوری مسلمامہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنےکی مذمت کرتے ہوئے مصائب کا شکار فلسطینیوں کی حمایت کی۔

حماس کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کر ابتک پاکستانی قیادت نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق کا احترام کیا ہے اور فلسطینیوں کےساتھ  مخلصانہ تعاون کا یقین دلایا۔

ہم پاکستان کا اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے فلسطینی قوم کیحمایت کے عزم  اور ان کے حقوق کی حمایت کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی