جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس کے دو شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید

جمعرات 11-اگست-2022

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنےوالے دو فلسطینی شہریوں کی تین ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ "قابض حکام کی انٹیلی جنس نے یروشلمکے محقق رضوان عمرو کو ایک ہفتہ قبل اس کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار کیا۔ اسےالقدس میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر لے جایا گیا۔ اسے ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰسے دور رہنے کا حکم دینے کے بعد آج اسے ایک نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتا۔

قابض حکام نے القدس کے کارکن نہاد زغیر کو ایک ماہ کے لیے القدس سےباہر سفر پر پابندی کے ساتھ قبلہ اول میں داخلے پر چار ماہ تک پابندی عاید کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ چوتھی بار ہے کہ انہیں سفر سے روکا گیا ہے اوران کی شہر بدری عرصہ 10 ماہ تک پہنچ گیا ہے۔زغیر کو کئی دنوں سے لے کر چھ ماہ تک کئی بار گرفتار کیا گیا۔ وہمجموعی طور پر تین سال قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں آخری بار 2020 میں رہا کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی