بُدھ کے روزقابض اسرائیلی حکام نےانتخابی گروپ "القدس موعدنا "کے امیدوار اور طولکرم سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما محمد صبحا کو 18 ماہقید کی سزا سنائی ہے۔12مئی 2021 کو قابض فوج نے’القدس موعدنا‘ کے ترجمان محمد صبحہ کوطولکرم کے عنبتا قصبےسے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری حماس کے پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں کے خلاف جاریکریک ڈاؤن کے دوران کی گئی تھی۔
فلسطین کی تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں محمد صبحہ اب تک 15 سال قید کاٹچکے ہیں۔ انہیں سنہ 20جون 2017ء کو رہا کیا گیاجس کے بعد مئی 2019ء کو دوبارہگرفتار کرلیا گیا۔
رہ نما صبحہ مرحوم ناجی صبحہکے بیٹے ہیں، جو فلسطین میں اخوان المسلمون کے بانیوں میں سے ایک تھےاور وہ جیلوں میںطویل عرصے تک حماس کے قیدیوں کی قیادت کے ادارے کے رکن تھے۔