اسرائیلی قابض فوج نے منگل کو دعویٰ کیا ہےکہ اس نے حالیہ جارحیت کے دوران "اسلامی جہاد”تحریک کے عسکری ونگ "القدس بریگیڈز” کی جانب سے اسرائیلی گیس پلیٹ فارم”تمار” کو نشانہ بنانے کی کوشش کا پتا چلایا ہے۔؎
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حالیہ فوجیآپریشن (جارحیت) کے دوران اسلامی جہاد کی جانب سے اشدود کے ساحل پر واقع تمار گیس فیلڈکی طرف ڈرون مار گرانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
ریڈیو نے اشارہ کیا کہ قابض فوج نے "دفاعی نظام کو مضبوطکیا اور یہ آپریشن ہوتے ہی پلیٹ فارم پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت تین روز تک جاری رہی جس کے نتیجےمیں 46 فلسطینی شہید، 360 زخمی اور درجنوں مکانات تباہ ہوئے جب کہ مزاحمتی دھڑوں نےجوابی کارروائی میں یہودی بستیوں پر سیکڑوں راکٹ داغے۔