جمعه 15/نوامبر/2024

ساٹھ عرب جماعتوں کا غزہ پر اسرائیلی بمباری کا جواب دینے کا مطالبہ

منگل 9-اگست-2022

عرب ممالک کی 60 سے زائد سیاسی جماعتوں اور دھاروں نے پیر کےروز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنےاور اسے روکنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کرے اور قابض ریاست کو بین الاقوامی کنونشنوںسے بالاتر ہو کر علاقائی طاقت کے طور پر کام کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے۔ تاکہدشمن ریاست کے مظالم کا احتساب کیا جا سکے۔

ایک مشترکہ بیان میں عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں  نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمتکرتے ہوئے عرب ممالک کی حکومتوں سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہکیا۔ ان جماعتوں میں یونائیٹڈ سیرین کمیونسٹ پارٹی، کویتی ڈیموکریٹک پلیٹ فارم پارٹی،بحرینی پروگریسو پلیٹ فارم پارٹی، تونس احرار پارٹی، یمن نشاۃ ثانیہ موومنٹ، تونس فرییونینسٹ پارٹی، عرب سوشلسٹ۔ مصری پارٹی، مصری عرب ڈیموکریٹک ناصرسٹ پارٹی، یونین پارٹیموریطانیائی پروگریس فورسز اور مراکشی سوشل ڈیموکریٹک وینگارڈ پارٹی شامل ہیں۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے عرب ممالک کی جماعتوں نے کہاکہ وہ غاصب ریاست کے فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی، یروشلم اور فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی  دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی