جمعه 15/نوامبر/2024

’فلسطینی قابض دشمن کا مقابلہ کرنے،مقدسات کے دفاع کے لیے متحد ہیں‘

اتوار 7-اگست-2022

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اولپر یہودی آباد کاروں کے دھاوے خطرناک ہیں۔ حماس نے آج اتوارکو قابض صہیونی انتہاپسندوں کے مسجد الاقصی پر دھاوے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہفتے کی شام ایک بیان میں حماس نے غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ جارحیتکے تمام خطرناک نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عاید کی۔ حماس کا کہنا ہے کہدشمن کو غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق ، سرزمیناور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے متحد ہے۔

حماس نے بیت المقدس کے فلسطینیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کےلیے جاری کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی