جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اتوار 7-اگست-2022

ملائیشیا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلسل "اسرائیلی”جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلیفوج کے حملے غیر متوازن ہیں اور یہ تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ملائیشیا ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ملائیشیا نے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی ناکہ بندی کے تسلسل کےخلاف اپنے موقف پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مشکلات کاشکار غزہ کی پٹٰی کے عوام پر صہیونی دشمن نے جنگ مسلط کرکے کھلی جارحیت کی ہے۔

بیان میں باقی مقبوضہ فلسطینیعلاقوں میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔ملائیشیا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی اسرائیلی قبضےکے خاتمے اور ایک آزاد فلسطین کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملےشروع کیے تھے۔ یہ حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں جن میں اب تک پندرہ فلسطینی شہریشہید اور ڈیڑھ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی