فلسطینی مزاحمتی تنظیم "اسلامی جہاد” کے عسکری ونگ القدس بریگیڈنے ہفتے کی شام مقبوضہ علاقوں [اسرائیل کے زیر تسلط] شہروں میں شدید راکٹ باری کادعویٰ کیا ہے۔
بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے تازہ ترین حملے "تل ابیب، اسدود،عسقلان اور سدیرو شہر پر کیے گئے، جن میں بڑے راکٹ حملے بھی شامل ہیں۔
عبرانی "چینل 13” نے بتایا کہ "جنوبی اسرائیل کی بستیوںکوغزہ سے راکٹوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف دشمن کے علاقوں میںخطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔جمعے کی شام سے صہیونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائیحملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے اس کارروائی کو’بریکنگ ڈان‘ کانام دیا ہے۔ ان حملوں کےنتیجے میں اب تک 15 شہری شہید اور ایک سو چالیس زخمی ہوچکے ہیں۔