ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری کی مذمت کی ہے ۔ صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرمانہ شناخت رکھنے والی قابض ریاست ہے جو بچوں کو قتل کر رہی ہے۔
واضح رہے غزہ پر جمعہ کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دیگر متعدد فلسطینیوں کے علاوہ ایک پانچ سالہ بچی اور کئی گھریلو خواتین بھی شہید ہو چکی ۔ جبکہ اسرائیلی حکام غزہ پر اپنی ان جنگی کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں ، اب تک 25 فلسطینیوں کے شہید ہو جانے کی اطلاع ہے۔ ۔
اہرانی دارالحکومت تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا’ صہیونیت ایک بار پھر دنیا کو نوآبادیاتی نظام اور جارحیت کے لیے اپنی رجحانات کا پتہ دے رہی ہے۔ ‘
اس موقع پر صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی عوام کی غزہ میں ۃیروآنہ مزاحمت کی تحسین کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت اور اپنے جائز موقف کے لیے استقامت ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی عوام بچوں کی اس قاتل اسرائیلی ریاست کو جلد اس کے انجام تک پہنچا سکیں گے۔