جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستان نے غزہ پراسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی

اتوار 7-اگست-2022

پاکستان نے غزہ پراسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورعالمی برادری سے اس جارحیت کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچّی سمیت متعدد فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جمعہ کوغزہ پر فضائی حملوں میں 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔ابتدائی حملوں کے بعد غزہ شہر میں واقع ایک عمارت سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تھے اور اس کے ملبے سے متعدد زخمی فلسطینیوں کو نکالا گیا تھا۔

غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ شہید ہونے والے نوافراد میں ایک ’’پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے۔اسے اسرائیلی قبضے نے نشانہ بنایا ہے‘‘۔ وزارت نے بتایاکہ پہلے دن حملوں میں 55 فلسطینی زخمی ہوئے تھی۔

اس کم سن بچی علاء قدوم کے بالوں میں گلابی کمان اور ماتھے پر زخم تھا۔جنازگاہ میں تدفین کے لیے لے جاتے ہوئے اس کی میّت اس کے والد نے اٹھا رکھی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ننھی قدوم کی شہادت کو’’اسرائیلی دہشت گردی‘‘قراردیا ہے۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر سفاکیت کا کوئی چہرہ ہوتا تو یہ اسرائیل کا ہوتا جس نے نتائج کی پروا کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی