اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر غدار صہیونیجارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس میں کمانڈرتیسیر جعبری المعروف ابو محمود سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
تحریک کے سربراہنے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی غاصب اس جرم اور اس کی جارحیت کے اثرات کا ذمہ دارہے جواس نے ہماری قوم پر مسلط کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہجب ہم کمانڈر الجعبری اور صالح شہداء کا سوگ مناتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے خلاف صیہونیجارحیت کو روکنے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ معاملات تمام سمتوںکے لیے کھلے ہیں۔تحریک کے سربراہسے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر بہت سے رابطے ہوئے تاکہ اس غیر منصفانہ جارحیتسے کیسے نمٹا جائے۔
ان کے دفتر سے جاریبیان کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے سب پر واضح کیا کہ وہ اس جرم کی مذمت کریں اور صہیونیدشمن کو اس کے اثرات اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔