اسرائیلی قابض فوج نے ریمنڈ جیل میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، اسرائیلی قابض فوج کے اس حملے میں کم از کم ایک سو فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے موبائل فونز کی تلاش کے لیے جیل میں یہ کارروائی کی ہے۔
ایک اخباری بیان میں جیل کے سربراہ اور جیل سے متعلق امور کی اتھارٹی کے سابق سربراہ قادری ابو بکر نے کہا’ فوجیوں نے اس کارروائی کے دوران پسی ہوئی مرچیں اور لاٹھیوں کو فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے لیے استعمال کیا ہے۔ قیدیوں کے امور سے متعلق سابق اتھارٹی سے وابستہ وکلا ریمنڈ جیل کا دورہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے گئے فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کریں گے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب قادری ابو بکر نے نشان دہی کی ہے کہ وکلا نے چند روز قبل جیل میں طویل بھوک ہڑتال کرنے والے خلیل عواودہ سے ان سے جیل کی کال کوٹھڑی میں ملاقات کی، جہاں انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ وکلا نے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ خلیل عواودہ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیل میں ایک فلسطینی قیدی یحییٰ سعید جابر پراسرار حالات میں انتقال ہو گیا ہے۔