فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر جمعہ کی شام سے جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کےکئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
غرب اردن میںہونےوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکا نے غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کی ننگی جارحیتکی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ہے۔
غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں المنار گول چکر میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کی غزہ کیپٹی پر چڑھائی کے خلاف نعرے بازی کی۔
ادھر الخلیل شہرمیں بھی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے خلاف نعرے بازیکی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "ہم سب غزہ ہیں..ہم سب مزاحمت ہیں،” "مزاحمت آزادی کا راستہ ہے” اور "آزادی کاراستہ غزہ سے شروع ہوتا ہے” کے نعرے درج تھے۔عوامی مزاحمتیقوتوں اور نوجوانوں کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہجمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمتعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں کم سے کم دس فلسطینی شہید اورساٹھ سےزاید فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔