فلسطینی مزاحمتیدھڑوں کےاتحاد’مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم‘نے جمعہ کو اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کےخلاف صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مشترکہ مزاحمتی اتحاد نے ایکبیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ تمام فلسطینیوں پر حملہ ہے اوردشمن کی اس ننگی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایک بیان میں،”مزاحمتی اتحاد” نے غزہ پر جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار صہیونی دشمن کوٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوتیں دشمن کو فلسطینی قوم پر چڑھائیکی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہاسرائیلی فوج کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر جارحیت کے دوران کم سےکم دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر ،ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔