جمعه 15/نوامبر/2024

"القدس بریگیڈز”کا مغربی کنارے میں "مکمل” الرٹ کا اعلان

ہفتہ 6-اگست-2022

فلسطین میں”اسلامی جہاد” تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے جمعہ کی شام مقبوضہ مغربیکنارے کے شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں "مکمل” الرٹ کا اعلان کیا ہے۔مغربی کنارے میں "القدس بریگیڈز”کی طرف سے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہےکہ "ہم شہروں اور کیمپوں میں مکمل الرٹکا اعلان کرتے ہیں اور پورے مغربی کنارے میں قابض دشمن کے مقامات کو نشانہ بنانا شروعکرتے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارےکے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں "جینین بریگیڈ” مغربی کنارے میں”القدس بریگیڈز” کے سیلوں میں سے ایک ہے، جو حال ہی میں غرب اردن میںاہم ترین محور بن گیا ہے۔

جمعہ کو قابض فوجکے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں "اسلامی جہاد” تحریک کے ٹھکانوں پر بمباریکرتے ہوئے "القدس بریگیڈز” کے سرکردہ رہنما تیسیر الجعبری کو شہید کر دیا۔پٹی میں فلسطینیوزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق الجعبری کے علاوہ ایک لڑکی سمیت 9 فلسطینی شہیداور 65 دیگر زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی