قابض اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے وسط میں واقع ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ، جس کےنتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچی اور خاتون سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر تیسر الجبری کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور مزید بتایا ہے کہ حملے میں 10 افراد شہید جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزید واضح کیا کہ زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال مننقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع ایک ٹاور میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کےکمانڈر تیسر الجبری کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر شہید ہو گئے۔
غزہ کے دیگر مقامات پر بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں