پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ، متعدد فلسطینی اغوا ، کئی زخمی

جمعرات 4-اگست-2022

قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا اور کئی زخمی کر دیے۔ یہ کارروائی مغربی کنارے میں بدھ کے روز کی گئی۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں کو بلا جواز اور بلا وجہ بتائے اٹھا لے جانے کی ظالمانہ کارروائی جاری رکھی۔

 مقامی ذرائع نے اس بارے میں بتایا ہے کہ دو نوجوان فلسطینیوں کو رومیدہ چیک پوسٹ پر اغوا کیا گیا ۔ یہ چیک پوسٹ الخلیل شہر میں ہے  جبکہ ایک اور فلسطینی کو اس کے گھر سے اٹھایا گیا ہے، اس کا گھر العروب کے پناہ گزین کیمپ میں ہے۔

رام اللہ کے مغربی علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ابو شیخیدیم ، عین قینیا اور کوبر میں کارروائیاں کر کے تین فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔  

 نابلس شہر سے بھی قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کواغوا کیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائیاں بھی ان کے گھروں پر جا کر کی ہیں ۔ اس کے لیے اسرائیلی قابض فوج نے  عوریف اورتل کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ 

علاوہ ازیں  نابلس کے  قبطیہ ٹاون اور یمن  کے علاقوں میں بھی  قابض فوج نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین مزید فلسطینیوں کو اغوا کیا ۔ اسی دوران تین فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہو گئے۔ کہ ان پر فوجیوں نے فائرنگ کر دی تھی۔  اسرائیلی فوجوں کی فائرنگ سے تصادم کی فضا پیدا ہوگئی۔ یہ واقعات کفر قدوم ٹاون میں پیش آئے جو نابلس کے مغرب میں ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی