یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے:ھنیہ

جمعرات 4-اگست-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاستکے رہ نماؤں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر دشمن کے وزیر دفاع گینٹز کیدھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن کو نکیل ڈالی جائے تاکہدشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

یہ بات حماس کے صدراور اقوام متحدہ کے رابطہ کار ٹور وینس لینڈ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیتکے دوران سامنے آئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے حالیہ سیاسی اور میدانی پیش رفت،قابض ریاست کے ذریعے کی گئی گرفتاریوں، دراندازیوں، گرفتاریوں اور مقبوضہ مغربی کنارےمیں آبادکاریوں اور غزہ کی گذرگاہوں کی بندش پر تبادلہ خیال کیا۔

ہنیہ نے زور دے کرکہا کہ قابض ریاست  کو جارحیت جاری رکھنے سےروکنے میں اقوام متحدہ کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں مغربی کنارے کے شمال سے اس کے جنوب تک قابض ریاست اور غزہ کی پٹی کے محاصرےکو برقرار رکھنے کی ایک منظم اسرائیلی پالیسی کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی