جمعه 15/نوامبر/2024

جولائی اسرائیلی دہشت گردی ، 8 فلسطینی شہید، 2037 خلاف ورزیاں

بدھ 3-اگست-2022

فلسطین انفارمیشنسنٹر "معطی” کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں قابض اسرائیل کیطرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میںدہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ2037 بنیادیانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ک گئیں۔ جولائی میں فلسطینیوں کی املاک کو مسمار کیا گیا۔

گذشتہ ماہ قابض فوجنے نابلس میں دو مزاحمت کاروں پچیس سالہ محمد بشار عزیزی اور اٹھائیس سالہ عبدالرحمن جمال صبح کو شہیدکیا جب کہ چھ دیگر فلسطینیوں کو گذشتہ ماہ شہید کیا گیا تھا۔

شہید ہونے والےدیگرشہریوں میں سعدیہ سالم رضوان فراج اللہ، کامل عبداللہ علونہ، احمد حرب عیاد، رفیق ریاضغنم، کم عمر امجد نشاط ابو عالیہ اور بزرگ حسین حسن قواریق شامل ہیں۔اسی ماہ میں قابضفوج اور آباد کاروں کے حملوں سے 418 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج نے خواتین اوربچوں سمیت 377 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔جولائی کی رپورٹ میں معطی سینٹرنے عبادت گاہوں اور مقدس مقامات پر صہیونی حملوں کے 19 اور شہریوں کو ان کی رہائش گاہوںاور مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے 9 واقعات کااندراج کیا۔

گذشتہ ماہ یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتیجنہیں قابض فوج کی طرف سے تحفظ فراہم کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی