جمعه 15/نوامبر/2024

سیاسی بنیاد پر گرفتار خاتون رہ نما فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا

بدھ 3-اگست-2022

کل منگل کو حکام نےنوجوان خاتون میسون عرار کو رام اللہ کے قصبے قراوہ بنی زید سے رہا کر دیا۔ انہیںعباس ملیشیا نے چند روز قبل اسپتال پر چھاپے کے دوران اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہاپنے والد کے علاج کے لیے اسپتال میں تھیں۔

زیر حراست افراد کےاہل خانہ نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی میسون کی رہائی رام اللہ میں اتھارٹی کی عدالتکی جانب سے اسے رہا کرنے اور 500 اردنی دینار کی ضمانت کی ادائیگی کے بعد ہوئی۔

خاندان نے اشارہ کیاکہ پریوینٹیو سکیورٹی سروس نے رہائی کے فیصلے کے بعد کئی گھنٹوں تک میسون کی رہائیمیں تاخیر کی اور یہ دعویٰ کیا کہ انہیں قانونی طریقہ کار مکمل کرنے میں وقت لگاحالانکہ یہ دعویٰ من گھڑت ہے۔

کارکنوں نے قراوہبنی زید کے قصبے سے ملحقہ گاؤں نبی صالح کے داخلی دروازے پر جانے اور نوجوان سیاسیقیدی میسون عرار کے استقبال کے لیے جمع ہونے کا مطالبہ کیا اور جیلوں میں خواتین کیحمایت میں مارچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی