جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ مصر، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

بدھ 3-اگست-2022

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد منگل کے روز مصر کے خصوصی دورے پرقاہرہ پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق حماس کے وفد کی آمد کا مقصد مصر کے ساتھ جاری تعلقات مضبوط کرنا اورفلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

حماس کے ترجمانحازم قاسم نے بتایا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رہ نما روحی مشتھی کی قیادت میں ایکاعلیٰ اختیاراتی وفد قاہرہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دورے کا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے قاہرہ سے کردار اداکرنے پر زور دینا اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حماسکا وفد ایک ایسے وقت میں قاہرہ کے دورے پر روانہ ہوا ہے جب اسرائیل نے اچانک غزہکی کرم ابو سالم اور بیت حانون گذرگاہیں بند کردی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی