جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کی سرحد پراسرائیلی صنعتی زون اور گذرگاہ کا منصوبہ منظور

پیر 1-اگست-2022

کل اتوار قابض اسرائیلی حکومت نے اردن کی سرحد پرایک مشترکہصنعتی زون کے قیام کے منصوبے پر تیزی اور اردن کی سرحد پر ایک نئی گذرگاہ "جارڈنگیٹ” منصوبے پر کام تیز کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد دونوں ممالککےدرمیان تعاون اور تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

قابض حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جس کے مطابق میڈیاآؤٹ لیٹس نے شائع کیا تھا میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر اور علاقائی تعاون کیاسرائیلی وزارت نے اس فیصلے کی تیاری کے لیے ٹرانسپورٹیشن، خارجہ امور، اقتصادیات کیوزارتوں کے تعاون سے کام شروع کردیا ہے۔

وزیر اعظم یائیر لپیڈ نے کہا کہ اردن کے ساتھ امن معاہدہ طےپانے کے 28 سال بعد ہم دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو ایک قدم آگےبڑھا رہے ہیں۔یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جو خطے کی ترقی اور مضبوطی میں بہت اہم کردارادا کرے گی اور اس منصوبے کی حتمی تفصیلات پر گذشتہ ہفتےاسرائیلی حکام کے دورہعمان اور شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا۔

لپیڈ نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو دونوں ممالک کوکام کی جگہیں فراہم کرے گا، ہمارے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو آگے بڑھائے گا، دونوںممالک کے درمیان امن اور دوستی کو گہرا کرے گا اور یہ ایک مشترکہ صنعتی زون ہے جو سرحدپر واقع ہے۔ اس سے اسرائیلی اور اردن کے تاجروں کو براہ راست بات چیت کرنے کے لیے مشترکہمقامی تجارتی، تکنیکی اور صنعتی اقدامات کے ابھرنے کا باعث بنے گا۔

مختصر لنک:

کاپی