پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں،بم حملے

اتوار 31-جولائی-2022

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان کئی مقامات پرجھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہریوں نے دھماکہ خیز مواد اور بموں سےبھی قابض دشمن فوج پر حملے کیے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میںمتعدد صہیونی زخمی بھی ہوئے۔

حریہ نیوز کے مطابقمزاحمت کاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارروائی میں ایک اسرائیلی کو زخمی کیا جبکہ مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں فلسطینی شہریوں نے دشمن کو بھاری مالینقصان بھی پہنچایا۔

بیت المقدس میں شعفاطکیمپ میں شدید تصادم شروع ہوا جس میں فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیااور رام اللہ کے الرام، سلواد اور بیتین میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔نابلس میں کوہ گریزیمپر جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمت کاروں نے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکہ کیا۔سلفیت میں کفر الدیک میں ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔ اس دوران علاقے میں آباد کاروں کےحملوں کے خلاف شہریوں کا شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔

جنین میں العرقہاور الجلمہ چوکی میں جھڑپیں ہوئیں، اس دوران آباد کاروں میں دھماکہ ہوا جب کہ قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔فلسطینیوں اور قابضفوج کے درمیان اریحا کے عقبہ جبر کیمپ اور بیت لحم کے عایدہ کیمپ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی