پنج شنبه 01/می/2025

شہید فلسطینی امجد ابو عالیہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت

اتوار 31-جولائی-2022

ہزاروں فلسطینیوں نے  سولہ سالہ امجد ابو عالیہ شہید کے جنازے میں شرکت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ امجد ابو عالیہ کو ایک روز قبل جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔

یہ واقعہ ا س وقت پیش آیا جب رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج   کے ساتھ موجود یہودی آباد کاروں نے پر امن احتجاج کرنے والے مقامی فلسطینیوں  پر پتھراو شروع کیا اور پھر دونوں طرف سے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔  فلسطینی مظاہرین  مغربی کنارے میں اپنی زمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اسرائیلی قابض فوج نے اس دوران فائرنگ کر دی ، جس سے امجد ابو عالیہ شہید ہو گئے جبکہ کئی دوسرے فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہفتے کے روز امجد ابو عالیہ کے نماز جنازہ کے لیے ہزاروں افراد کا جلوس رام اللہ ہسپتال کے باہر سے شروع ہوا  اور گاوں مغیر تک گیا۔ جہاں سولہ سالہ فلسطینی کے رشتہ دار اور دوست اس کے آخری  وداع کے لیے جمع تھے۔

ہزاروں افراد نے مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی اور بعد ازاں گاوں کے قبرستان میں اس نوجوان شہید کو ابدی آرام کے لیے سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی