شنبه 03/می/2025

قضیہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق ٹھوس موقف پر قائم ہیں: سعودی عرب

ہفتہ 30-جولائی-2022

 سعودی عرب نے کہا ہے  کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق سعودی عرب اپنے  ٹھوس موقف پر قائم ہے۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے سعودی سرحدیں کھولنے سے  فلسطینی کاز کے بارے میں مملکت کا موقف تبدیل  نہیں ہوگا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اقوام متحدہ  میں متعین سعودی سفارتی مشن کے قائم مقام ناظم الامور محمد العتیق نے مملکت کے مذکورہ موقف کا اظہار سلامتی کونسل کے  سامنے کیا جہاں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال  پر خصوصی اجلاس ہو رہا تھا۔ 

العتیق نے سعودی موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فضائی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کا فیصلہ  بین الاقوامی  ضوابط  کے سوا کچھ نہیں۔ 

سعودی نمائندے کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام 2002 کے بموجب دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کیا جائے۔ سعودی عرب کا موقف ہے کہ 1967 کی سرحدوں کے دائرے میں فلسطینی  ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو۔

 

مختصر لنک:

کاپی