چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سولہ سالہ فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ 29-جولائی-2022

سولہ سالہ فلسطینی نوجوان قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔ یہ واقعہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز ایک تصادم کے دوران پیش آیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے نوجوان کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

 رام اللہ میں 300 سے 400 فلسطینی ایک احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع تھے۔ یہ احتجاج اس علاقے  یہودی بستیوں کی تعمیر اور اندھا دھند توسیع کے خلاف تھا۔

اس دوران اس وقت ، یہودی آبادکاروں کے ہمراہ = اسرائیلی فوج نے  فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تو دو طرفہ  تصادم شروع ہو جانے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں سولہ سالہ امجد نشات ابو علیا سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

خیال رہے یہ واقعہ حالیہ دنوں کے نابلوس میں اسی نوعیت کے واقعے کے بعد دوسرا واقعہ ہے۔ نابلوس میں اتوار کے روز اس وقت دو فلسطینی شہید ہو گئے تھے جب اسرائیلی فوج نے صبح سویرے چھاپا مارا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو مسلح لوگوں کے ساتھ ایک مقابلے کا نام دیا تھا۔

ماہ مارچ کو اواخرسے اب تک کم از کم 53 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں شہدا کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔ انہی میں امریکی شہری اور الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی