اسلامک موومنٹ کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اگلے جمعہ کو اپنی موجودگی میں اضافہ کریں اور اس مقدس مقام کے خلاف مذموم یہودی کارروائیوں کی مزاحمت کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔
بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے’ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہر کوشش سعادت ہے۔ جبکہ عرب جماعتوں کے درمیان قابض اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے دوڑ لگا رہی ہے مگر اس میں ان کےلیے کوئی عزت اور سعادت نہیں ہے۔ ‘
کمال الخطیب نے اس جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا ‘ یہودی آباد کار انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ ہر روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر رہے ہیں جبکہ عرب لوگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے اور تجارت بڑھانے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے ا س موقع پر مسجد اقصیٰ میں ادائیگی نماز کی فضیلت بھی بیان فرمائی۔