مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض "اسرائیلی” افواج اور آباد کاروںکے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔
حریہ نیوز کے مطابقمغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض افواج اور آبادکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے مزاحمت کی 15 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن کے دوران ایکآباد کار اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
مقبوضہ بیت المقدسکے قصبے ابو دیس میں قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران پتھراؤ سے ایک اسرائیلی فوجیزخمی ہوگیا اور نوجوانوں نے قابض فوجیوں پر پٹرول بم پھینکے۔
رام اللہ کے مغربمیں واقع شقبا گاؤں کے قریب پتھروں سے ایک اسرائیلی آبادکار زخمی ہو گیا۔
باغی نوجوانوں نےقابض فوج کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے عیساویہ اورشعفاط پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پتھراؤ کیا۔
نابلس میں حوارہ فوجیچوکی پر قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فورسز پر پتھراؤاور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
نوجوانوں نے سلفیتگورنری میں حارث جنکشن اور وادی کنہ پر آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا، جس کے دورانتصادم شروع ہوگیا۔
قلقیلیہ کے جنوب مشرقمیں واقع قصبے کفر ثلث میں جھڑپیں شروع ہوئیں جس دوران نوجوانوں نے قابض فورسز پر پتھراؤکیا۔