جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی قابض فوج کا حملہ

جمعرات 28-جولائی-2022

 اسرائیلی کی قابض فوج نے بدھ کی صنح فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر حملہ کا  یہ  واقعہ غزہ سے متصل شمالی ساحل کے علاقے میں پیش آیا ہے، اسرائیلی قابض فوج  نے مشین گن سے ان ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے ساحل کی طرف  واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے یہ حملہ اس وقت کیا جب ماہی گیر چند ناٹیکل میل تک اندر آچکے تھے۔ تاہم کسی بھی ماہی گیر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حالیہ کچھ عرصے سے  غزہ کے علاقے میں ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔  اس دوران ماہی گیروں کی گرفتاریوں اور ان کی کشتیوں کو قبضے میں لینے کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔

اس صورت حال میں غزہ کے نزدیکی ساحل پر ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہو گیا ہے اور ان کے  خاندانوں کی زندگاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی