چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں

بدھ 27-جولائی-2022

یہودی آبادکاروں نے کئی فلسطینی کسانوں اورچرواہوں کو ہراساں کیا۔  یہ واقعات مسافر یطا کے علاقے خربہ قواویس نامی بستی میں پیش آئے ہیں۔ جو جنوبی الخلیل سے متصل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے  مشرقی یطا میں  اس وقت چرواہوں اور کسانوں کو دھمکایا جب وہ اپنی زمین پر کام کر رہے تھے۔ یہودی اباد کاروں نے فلسطینیوں کی گندم کی فصلوں کے علاوہ زیتون کے کھیتوں میں بھیڑ بکریوں کو چھوڑ دیا تاکہ فلسطینیوں کی فصلوں کو اجاڑ سکیں۔

مقامی اہلکار راتب الجبور نے اس طرح کے آئے روز پیش آنے واقعات کے بارے میں بتایا ‘ انتہا پسند یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑھاتے چلے جا رہے ہیں۔

راتب الجبور نے اسسلسلے میں اسرائیلی قابض فوج کو ذمہ دار قرار دیا جو ان انتہا پسند یہودیوں کو پر تشدد کااروائیوں تک کے لیے ہر طرح کا تحفظ اور سرپرستی فراہم کرتی ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی