سوموار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سلفیت گورنریکے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گاؤں میں اس وقت جھڑپیں شروعہوئیں جب قابض فورسز نے اس پر دھاوا بول دیا۔ دو بلڈوزروں کےذریعے ارئیل بستی میںمزاحمتی کارروائی کرنے والے فلسطینی کے مکان کو مسمار کرنا شروع کیا۔
قراوہ بنی حسان کے میئر حسن ابراہیم عاصی نے کہا کہ بڑی فورسزنے قصبے پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوج حراست میں لیے گئے افراد کے اہل خانہ یحییٰ میرہیاور یوسف عسی کے گھروں کو مسمار کرنے کی تیاری میں گھیر لیا۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ اس آپریشن کا مقصد”ایریل” آپریشن کے مرتکب افراد کے گھروں کو مسمار کرنا ہے۔ یہ کارروائیگذشتہ اپریل میں کی گئی تھی۔ اس حملے میں سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کا باعث بنی تھی۔
قابض فوج نے دو نوجوانوں یحییٰ مرعی اور یوسف عاصی پر اس کارروائیکا الزام لگایا تھا جس کی ذمہ داری بعد میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگالقسام بریگیڈز نے قبول کی تھی۔