چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کی مسماری کی منظوری

منگل 26-جولائی-2022

کل سوموار کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کےاندر خودکش بمباروں کے تین گھروں کو مسمار کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان کے مکانات کیمسماری امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔

قابض فوج نے کہا کہ گھروں میں ڈیزنگوف اسٹریٹ آپریشن کے مرتکبگوریلا رعد حازم کا گھر بھی تھا جس میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے ایک پریس بیان میں اشارہ کیا کہ دو دیگر مکاناتنقشے پر رکھے گئے تھےاور وہ مسمار کرنے کی قانونی منظوری کے تحت ہیں۔

قابض حکام کا اندازہ ہے کہ مسماری کے دوران مسلح جھڑپیں ہوںگی۔ کیونکہ مکانات مغربی کنارے کے حساس علاقوں خصوصاً جنین میں واقع ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی