جمعه 15/نوامبر/2024

جنوری سے اب تک فلسطین میں صحافتی آزادیوں کی 247 خلاف ورزیاںٓ

پیر 25-جولائی-2022

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والےایک نجی ادارے نے گذشتہ چھ ماہ میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیسکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

فلسطین سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ میڈیا فریڈمز "مدیٰ”نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے رواں سال 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران کل247 خلاف ورزیوں کی دستاویز کا ریکارڈ مرتب کیا ہے جن میں سے سب سے بڑی تعداد اسرائیلی
فوج کی طرف سے ذرایع ابلاغ کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔جن کی تعداد 195 تک جاپہنچتی ہے۔ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی اداروں کی طرف سے
18اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کی طرف س34خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے34 خلاف ورزیوں کی  نشاندہی جو کہ گذشتہ سالکی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 36 فیصد کی کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کی آزادیوں اور صحافیوںپرحملوں کے واقعات میں رواں سال کے دوران الجزیرہ کی صحافیہ شیریں ابو عاقلہ کاقتل اسرائیلی فوج کا بدترین اور گھناؤنا جرم ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہفلسطین میں صحافتی اور بلاغی کی آزادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

صحافی ابو عقیلہ کو مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں اسرائیلیفوج کی دراندازی کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگی تھی، جب کہ صحافیہ غفران اور رسناکو قابض فوج نے جنوبی مغربی کنارے میں العروب مہاجر کیمپ کے دروازے پر گولی مار کرشہید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی