جمعه 15/نوامبر/2024

آزادی پرہزاروں بیٹے بھی قربان کرنے کو تیار ہوں:شہید کے والد

پیر 25-جولائی-2022

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونےوالے عبدالرحمان کے والد جمال صبح نے کہا ہے کہ میرا ایک بیٹا آزادی پر قربان ہواہے۔ ہزاروں بیٹے بھی ہوں تو انہیں تحریک آزادی کے لیے پیش کرنے کو تیار ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن کی غلط فہمی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو شہید کرکے تحریک آزادی کودبا دے گا۔ عبدالرحمان اور دوسرے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور فلسطین میں مزاحمتکا شعلہ مزید بھڑک اٹھے گا۔

صبح نے وضاحت کی کہ ان کا بیٹا عبدالرحمان ان مزاحمتی جنگجوؤںمیں سے ایک تھا جس نے پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ قابض افواج کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عبدالرحمٰن کی شہادت اللہ کی طرفسے ہم پر ایک احسان ہے اور ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ہمارا دشمن ایک ہے، ہمارامقصد ایک ہے، اور مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں مزاحمت ایک ہے”۔ "فلسطینیعوام کے لیے میرا پیغام متحد ہونا ہے کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہے۔”

خیال رہے کہ کل اتوار کواسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردیکا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینیوں 29سالہ عبدالرحمان سبحان اور 22 سالہ محمد العزیزی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

حماس نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے ان کے جذبہ آزادی کو سراہا اور کہا ہے کہ فلسطینی شہدا کا بدلہ لیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی