فلسطین کے مغربی کنارےکے شہروں اور دیہاتوں میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانفائرنگ اور 3 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔ اس کے علاوہ تصادم کے 9 واقعات میںفلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور قابض فوج پر سنگ باری کی گئی۔
القدس میں سلوان ،بطن الھوا ، المصرارہ اور العیسویہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں پر پتھراؤکیا گیا۔
رام اللہ میں، مزاحمتکاروں نے سلواد، کفر نعما اور بیت اری بستی میں تصادم اور پتھراؤ کے واقعات ریکارڈکیے گئے۔
بیت لحم میں مسلحافراد نے راحیل ڈوم کیمپ میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔
الخلیل میں ترقومیہکراسنگ اور ام الخیر میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جہاں شہریوں نے گاؤں میں آباد کاروں کےحملوں کا سامنا کیا۔
گذشتہ ہفتےمغربی کنارےمیں قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں اور تصادم دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجیاور آباد کار زخمی ہوئے۔