فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں اسرائیلی فوجکے ساتھ تصادم کے دوران ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
پریس ذرائع کے مطابققابض فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور قصبے کی گلی کو کھولنے کا مطالبہ کرنے والےہفتہ وار اینٹی سیٹلمنٹ مارچ میں شریک نوجوانوں پر دھاتی گولیاں اور آنسو گیس کے شیلفائر کیے۔ یہ سڑک سنہ 2002ء سے بند ہے اور فلسطینی کئی سال سے اسے کھولنے کے لیے ہر ہفتے احتجاج کرتےہیں۔
اسرائیلی فوج کیچھاپہ مار کارروائی کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں پانچ نوجوانوں کو گولیمار دی گئی۔ ان میں سے ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ آنسوگیس کی شیلنگسے درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔