چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں 6 عارضی کیمپ لگ دیے

جمعرات 21-جولائی-2022

یہودی آبادکاروں کی "نحلاہ” نامی آبادکاری کی تحریک نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ حالیہدنوں میں ہزاروں آباد کاروں نے اس کی دعوت پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوںکی زمینوں پر 6 عارضی کالونیاں اور کیمپ قائم کیے ہیں۔

عبرانی چینل 7 نےاسرائیلی تحریک کے حوالے سے بتایا کہ رام اللہ کے قریب ’بساگوت‘ اورتلمونیم بستیوں کے قریب دوکالونیاں قائم کی گئیں۔ الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب دو چوکیاں اور سلفیت کےقریب برکان اور رفافا کی بستیوں کے قریب دو کالونیاں قائم کی گئیں۔

کل بدھ کو آباد کاروںنےالخلیل کے مشرق میں کریات اربع بستی کے قریب فلسطینی اراضی پر متعدد خیمے لگائے۔

مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے "کریات اربع” کی بستی سے ملحقہ بقعہ کے علاقےمیں شہریوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور جابر خاندان کی زمین پر کئی خیمے لگا لیے۔ اسپر قبضہ کرنے اور وہاں ایک نئی چوکی کے قیام کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع نے تصدیق کیہے کہ درجنوں آباد کار قابض فوج کی حفاظت کے ساتھ اس مقام پر پہنچے اور "بائیپاس روڈ” کے قریب البقع کے علاقے میں حمودہ جابر کی زمین پر اپنے لیے خیمے لگائے۔

 

اس نے نشاندہی کیکہ آباد کاروں نے پچھلے سال میں ایک سے زیادہ بار کوشش کی تھی کہ اس علاقے میں الخلیلکے مشرق میں "خرسینا اور کریات اربع” کی بستیوں کے قریب چوکیاں قائم کریں۔

اس تناظر میںقابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام رام اللہ کے مشرق میں فلسطینی اراضی پر تعمیر کیےگئے نام نہاد "روٹ 60” کے ساتھ آباد کاروں کی آمد ورفت کے وقت برقعہ گاؤں کے داخلی راستے کو فلسطینیوں کے داخلے کے لیے سیمنٹی بلاکوں سے بندکر دیا۔

دوسرے آباد کار بھیرام اللہ کے مغرب میں واقع دیہاتوں کی زمینوں میں جمع ہوئے جس کا مقصد انہیں کنٹرولکرنا اور چوکیاں قائم کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی