جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

جمعرات 21-جولائی-2022

بدھ کے روز قابض اسرائیلیفوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہمچلائی۔

مقامی ذرائع نے کہاکہ قابض فوجیوں نے شعفاط کیمپ میں کئی گھروں پر دھاوا بولا، ان کی مکمل تلاشی لی اورالقدس کے سماجی کارکن یوسف مخیمر اور ان کے بیٹے فارس کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ  قابض فوج نے مخیمر کے گھر کی تلاشی لی۔توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

اسی تناظر میں قابضفورسز نے میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ فوجی چوکی کے اطراف سے شعفاط کیمپ پر چھاپے مارنےکا سلسلہ جاری رکھا اور القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے متعدد نوجوانوں کو گرفتارکیا جو اس جگہ موجود تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عماد محمد علی کےنام سے کی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ قابض میونسپلٹی کے عملے نے شعفاط کیمپ کی مرکزی گلی میں کئی دکانوں پر چھاپے مارےاور ان کا سامان چوری کیا۔

دریں اثنا عینی شاہدیننے تصدیق کی کہ کیمپ کے مکینوں، گھروں اور دکانوں پر قابض فوجیوں کی جانب سے فائر کیجانے والی زہریلی آنسو گیس کی وجہ سے  درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

 

قابض حکام اور اسکی میونسپلٹی یروشلمیوں کو ان کے گھروں اور دکانوں تک محدود رکھنے کی پالیسی پر عملپیرا ہے، بغیر اجازت کے تعمیر کرنے کے بہانے، ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، اوربعض صورتوں میں انہیں منہدم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی