حماس تحریک نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کو اپنے مغوی فوجیوں کو دیکھنے کی لازما قیمت ادا کرنا ہو گی۔ وہ اپنے ان مغویان کو اس وقت تک نہیں دیکھ پائے گی جب تک کہ اس کی قیمت ادا نہیں کرے گی۔
حماس نے یہ بیان اسرائیلی فوجی شاول اورون کے القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اغوا کے آٹھ سال مکمل ہونے پر جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ ‘ اس سلسلے میں ہمارے جیلوں میں بند افراد کا معاملہ ہمارے لیے ترجیحات میں سب سے اہم رہے گا اور اپنے لوگوں کی اسرائیی قید سے آزادی کے لیے ہرممکنہ طریقہ بروئے کار لائیں گے۔
واضح رہے 2014 میں اسی روز حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجی اورون کو اغوا کر لیا تھا۔ اس کارروائی میں اسرائیل کے13 فوجی مارے بھی گئے تھے۔