جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین۔ اسرائیل اقتصادی سربراہ اجلاس ہتھیار ڈالنے کے مترادف: حماس

بدھ 20-جولائی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی سربراہ اجلاسکے انعقاد کی تیاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتائج پرخبردار کیا ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے ساتھ سربراہ اجلاس منعقد کرنا دشمنکےسامنے ہتھیار ڈالنے اور گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ اقتصادی سربراہاجلاس کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قابض ریاست ہماری سرزمین، ہمارے عواماور ہمارے مقدس مقامات کے خلاف یہودیت اور آباد کاری کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

"حماس” کا کہنا ہے کہ اس راستے کو قبولکرنا نام نہاد معاشی امن کے عنوان سے قابض ریاست کے مشکوک منصوبوں کے سامنے ہتھیارڈالنا اور تسلیم کرنا ہے۔

حماس نے وضاحت کیکہ یہ قابض ریاست کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہےتا ہے تاکہ دشمن کو فلسطینیوںپر مزید غیرمنصفانہ اقدامات کو مسلط کرنے کا موقع ملے اور اسے اپنے مذموم ایجنڈےکو آگے بڑھانے میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مدد فراہم کی جائے۔

منگل کواسرائیلیحکام کا کہنا ہے کہ سنہ 2009 کے بعد پہلی بار اسرائیل- فلسطینی اقتصادی سربراہی اجلاسمنعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی