اسرائیلی قابض فوج نے کسانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ غزہ کی پٹی پر پیر کے روز پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی دیوار کی عقبی پوستوں سے فائرنگ کی ۔
کسانوں پر اسرائیلی فوجیوں نے مشین گن سے کسانوں پر اس وقت فائر کیے جب کسان خان یونس کے مشرقی حصے کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے، یہ جگہ غزہ کے جنوب میں ہے۔
خوش قسمتی اس فائرنگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ کسانوں کو اسرائیلی فوجی اکثر نشانہ بناتے ہیں تاکہ یہ اپنی زمینیں چھوڑ کر چلے جائیں۔ واضح رہے غزہ کی آبادی گذشتہ پندرہ برسوں سے اسرائیل کے فوجی محاصرے میں ہے۔