اتوار کی شام قابضاسرائیلی فوج نے رام اللہ میں طیرا محلے کے مضافات پر دھاوا بول دیا اور مسافر یتااور جنوبی الخلیل کے پہاڑوں پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں عین قینیا کی سمت سے الطیرہمحلے کی طرف آنے والی گاڑیوں کے راستے بند کر دیے۔
اسرائیلی فوج نےفلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے متعدد فلسطینیوں کو دم گھٹنے سے بےہوش ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطہا کے علاقے لتوانی میں انپر آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور گولیاں چلائیں۔
قابض فوج نے علاقےسے ایک گاڑی کو قبضے میں لینے کی کوشش کی اور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں پر آنسوگیس کے گولے داغے جس سے متعدد افراد کا دم گھٹ گیا۔
شمالی مغربی کنارےکے شہر طوباس میں اتوار کی صبح مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپیںشروع ہوئیں۔
ویڈیو کلپس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے شہر پر دھاوا بولنے کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کی آوازیںآ رہی ہیں اور دو نوجوان قابض فوج کی جانب سے گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے شہر میںایک گھر کو گھیرے میں لے کر گرفتاریاں کیں۔ان میں سے ایک نوجوان طارق عبدالرزاق بھیتھا۔