جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، دو فلسطینی زخمی

پیر 18-جولائی-2022

اسلامی جہاد کے ونگ القدس سے جڑے ایک گروپ نے قبول کیا ہے کہ اس کے قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک آتشیں تصادم ہوا ہے۔ یہ تصادم اتوار کی صبح طابوس شہر میں ہوا۔

طابوس سکواڈ کی طرف سے ایک بیان میں  یہ اعلا ن کیا ہے کہ ہماری قابض فوج کے ساتھ  مزاحمتی کارروائی  تھی۔ ہمارے مجاہدین قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ مجاہدین نے قابض فوجیوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

طابوس سکواڈ  نے اس عزم کا اظہار کیا ‘ اسرائیلی قابض فوج کے خلاف ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کی آزادی کی منزل حاصل نہیں ہوتی ہے۔ ‘

دوسری جانب اتوار کی صبح  عالمی ریڈ کراس نے کہا دو فلسطینی نوجوانوں  کو اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی