لاطینی امریکا میں سول سوسائٹی کی ایک تنظیم فلسطینیوں کی یونین نے امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کی مذمت کی ہے اور اس دورے کو عربوں کےساتھ اسرائیلی نارملائزیشن کا مطلب فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنا ہے۔
سول سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ‘ فلسطینی یونین انتباہ کرتی ہے امریکی صدر کا دورہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی چھٹی دینے کا ذریعہ بنے گا تاکہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو مزید گہرا اور مضبوط کر لے۔ جبکہ اسرائیل کو عرب خطے کے دوسرے حصوں میں بھی پھیلاو کا موقع ہو گا۔ ‘
سلواڈور میں قائم فلسطینی یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد یروشلم ڈکیلریشن سے سبق سیکھے امریکہ اور اس کے دھوکے پر مبنی وعدوں کے چکر سے نکل آئے۔ ‘
یونین نے فلسطینی اتھارٹی کو زور دے کہا ‘ قومی محاز کو متحد کیا جائے ، فوری طور پر سب کی مشترکہ میٹنگ بلائی جائے اور فلسطینیون کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کے طریقوں پر غور کیا جائے۔