پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن: مزاحمتی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجی، خاتون آباد کار زخمی

ہفتہ 16-جولائی-2022

جمعہ کی شام شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیتکے قریب ایریل بستی کے قریب گیٹی اوشر جنکشن پر ایک مزاحمتی آپریشن میں ایک اسرائیلیفوجی اور ایک خاتون آباد کار زخمی ہوگئی۔

عبرانی چینل سیون نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قابضفوج اس فلسطینی گاڑی کو تلاش کررہی ہے جو گیٹی اوشار موڑ پر ایک فوجی کے اوپر چڑھ گئیوہاں سے فرار میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہروں میں حالیہ مہینوں میں مزاحمتی سرگرمیوں میں  اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ کچھ ماہ میں ہونے والی کارروائیوںمیں تقریباً 20 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اسی تناظر میں نابلس اور رام اللہ کے درمیان فلسطینیاراضی پر تعمیر ہونے والی ’شیلو‘ بستی کے قریب ایک خاتون آباد پر پتھراؤ کیا گیاجس کےنتیجے میں وہ زخمی ہوگئی.

دو اسرائیلی بسوں کو "گیوات اساف” کیبستی کے قریب اور رام اللہ کے شمال میں سنجل قصبے کے داخلی راستے کے قریب پتھراؤ سےنقصان پہنچا۔

مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں بستیوں کے خلافمظاہروں کے دوران قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمیہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی