سعودی عرب کی طرف سے اپنی فضائی حدود اسرائیلیطیاروں کی آمدو رفت کے لیے کھولنے کے فیصلے پرصہیونی ریاست میں جشن منایا جا رہاہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم یائرلپیڈ نے کہاکہ میں سعودی قیادت کو فضائی حدود کھولنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ پہلا قدم ہےاور ہم اسرائیلی معیشت، اسرائیل کی سلامتی، شہریوں کے مفاد میں کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک طویل اور خفیہ راستےاور سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ مسلسل سفارت کاری کے بعد ہم آج صبح ایک خوشخبری لےکرآئے ہیں۔ اس خوش خبری سے قبل امریکا اور سعودی عرب نے القدس اعلامیہ جاری کیاجس میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دائرے کو وسعت دینے اورایران کے جوہری پروگرام کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لیبرمین نے کہاہے کہ سعودی عرب کا اعلان اسرائیلی ہوابازی کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا عملیاظہار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نئیمشترکہ منڈی بنانے کے عمل میں یہ پیش رفت اہم قدم ثابت ہوگی۔