جمعه 15/نوامبر/2024

بائیڈن اسرائیل کے حامی، فلسطینیوں سے جھوٹےوعدے کرتے ہیں:الحیہ

جمعہ 15-جولائی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسینیر رکن خلیل حیہ نے کہا ہے کہ کل جمعرات کے روز امریکی صدر جوبائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ کے درمیان منظور ہونے والا’القدس اعلامیہ‘ امریکا کیصہیونی ریاست کی کھلی طرف داری کا واضح ثبوت ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما خلیلحیہ نے غزہ کی پٹی میں امریکی صدر کے دورے کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب میں کہاکہ ہماری قوم کے خلاف وحشیانہ صہیونی جرائم میں امریکا بھی براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے امریکا کی صہیونی ریاست کی طرف داریکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر عرب ممالک کےجسد کو توڑنا چاہتا ہے مگر امریکیوں اور صہیونیوں کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں مزاحمت کے محور کو نشانہ بنانے کے لیے علاقائیاتحاد کی تشکیل کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

حماس رہ نما نے امریکی صدر جوبائیڈن کی آججمعہ کے روز فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ بائیڈن کے پاسجھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہامریکی جھانسے میں نہ آئے اور نام نہاد اوسلو معاہدے کے جال سے باہر نکلے۔

عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمولپرلانے کی مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل حیہ نے کہا کہ نام نہاد ابراہیمیمعاہدے صرف صہیونی ریاست کو بچانے کے لیے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرناقضیہ فلسطین کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی