اسرائیلی جیلروں کی طرف سے قیدیوں سے نارواسلوک اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف چار فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال جاریرکھی ہوئی ہے۔
سنہ1948ء کے مقبوضہفلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فکری منصور کی بھوک ہڑتال کو آج 13 دن ہوچکے ہیں۔فکری منصور ایالون جیل میں فوج داری مقدمات کا سامنا کرنے والے قیدیوں میں شاملہیں۔
قابض فوج نے فکری منصور کو سنہ 2005ء میں گرفتار کیا تھا اورانہیں 17 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔ فکری کو دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران فدائی حملہ آور جو الخضیرہمارکیٹ تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔
قید کی مدت ختم ہونے کے باوجود صہیونی حکامفکری کو رہا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے قید معتز عبید ہیںجنہوں نے 22 دن سے علاج کیسہولت نہ ملنےکےخلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
انتظامی قید کے خلاف احتجا کرنے والوں میں اسیرخلیل عواودہ اور راید ریان ہیں۔عواودہ کی بھوک ہڑتال 133 ویں دن میں جاری ہے۔