اسرائیلی پولیس نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع شفاخانے کے قریب ہونے والے احتجاج کو کچل دیا۔
"انصاف برائے شیرین” کے عنوان سے فلسطینی احتجاج امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ کے موقع پر کیا جا رہا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کیا اور ان کے غبارے ضبط کر لیے۔
درجنوں فلسطینی کارکنان مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے میں المطلع شفاخانے کے قریب جمع ہوئے جو صدربائیڈن کے دورے اور اس کے اسرائیل نواز تعصب کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔
فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں کارکنوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "فلسطینیوں کی زندگیوں کی اہمیت ہے” اور "شیرین کے لیے انصاف” لکھا ہوا تھا۔