بدھ کی شام ایک اسرائیلی فوجی جیپ نے مقبوضہبیت المقدس میں باب العامود کے مقام پرایک بچے کو کچل ڈالا۔ دوسری طرف قابض فوج کیبھاری نفری نے بدھ کے روز باب العامود کےمقام پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
عینی شاہدین نے کہا کہ قابض فوج ایک جیپ بابالعامود کے علاقے میں داخل ہوئی جہاں جیپ بے ایک بچے یوسف مطور کوکچل ڈالا۔
بیت المقدس کےایک مقامی شہری حسام مسالمہ نے بتایاکہ زخمی بچے مطور کو کچلنے والے فوجی وہاں سے فرار ہوگئے جب کہ بچے کو شدید زخمیحالت یمیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نےباب العامود کے مقام پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوبکیا۔